اسلام آباد (روزنامہ ہمت) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس کی فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں کررہے، سردیوں کی شدت کم ہونے کے باعث فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔پوری دنیا میں آر ایل این جی کی قلت کے باوجود 10 کارگوز منگوا لئے ہیں، گزشتہ سال 11 آر ایل این جی کے کارگوز منگوائے گئے تھے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی ہے، پہلی بار پاکستان میں فرٹیلائزر پلانٹ بند نہیں ہوئے، گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے۔