سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں18 انچ ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن میں پڑنے والے شگاف پر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بلوچستان کی اس اہم گیس پائپ لائن جس کو ہفتہ کی صبح شدید نقصان پہنچا اسے مرمت کرکے ضلع کوئٹہ سمیت مستونگ ، پشین ، قلات اور زیارت کو دوبارہ گیس سپلائی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ میں گیس کی فراہمی اپنی متبادل 12 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے محدود سطح (کم پریشر)پر خصوصاً کھانے کے اوقات کے دوران برقرار رکھنے کی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔ ادارہ اس دوران اپنے صارفین کو پیش آنے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے ۔