سینٹ انتخابات،،بلوچستان میں ٣٥ امیدواروں کے کاغذات منظور ،،6 امیدواروں کے کاغذات مسترد

بلوچستان میں سینٹ کی بارہ نشستوں کے لئے 35امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 6امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے گئے بلوچستان سے3آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے
الیکشن کمیشن بلوچستان کے دفتر میں دو روز تک بلوچستان سے خالی ہونے والی 12نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی جس کے دوران7جنرل کے خالی نشستوں پر18امیدروں کے کاغذت درست قرار دے کر منظورکرلئے گئے ،،ٹیکنو کریٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر3امیداوروں کے کاغذت نامزدگی منظور کرلئے گئے خواتین کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر 13امیدوارں کے کاغذات منظور کرلئے گئے اقلیت کے خالی ہونے والی ایک نشست پر 5امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظو ر کرلئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 6امیداور وں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جن میں زیادہ تر ٹیکنو کریٹ کے امیدوار تھے بلوچستان سے سینیٹ کے جنرل نشست پر دو آزاد امیدوار جن میں بی اے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر ،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند،جبکہ خواتین کی نشست پر نسیمہ احسان کے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کر لئے ہیں بلوچستان سے سینٹ الیکشن کے دوران سب زیادہ حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ حکمران جماعت کا آزاد امیدوار عبدالقادر کو بھی حمایت حاصل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.