قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں 12سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سری نگ:بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فو ج نے سرینگر میں 12زائد سے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے نوگام میں گھروں پر چھاپوں کے دوران ان نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جا نب ضلع بانڈی پورہ کے اجس وائلڈ لائف رینج جنگل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔آگ کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں جنہوں نے آگ کو وسیع علاقے تک پھیلنے سے روک دیا۔