وفاقی وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو فخر ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان شاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.