:شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے،
شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔