موسیٰ خیل: محکمہ زراعت کے اجلاس میں کسان کارڈ کی ایکٹیویشن اور نئی رجسٹریشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ حکومت کا مقصد کسانوں کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ عملہ کسانوں میں آگاہی بڑھانے کے لیے موثر کردار ادا کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اجلاس میں شرکاء نے حکومتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کا عزم کیا۔