لاہور: احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ مشیر وزیر اعظم اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ۔احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ساجد علی اعوان نے کیس پر سماعت کی ۔پراسیکیوشن کے گواہ ساجد حسین نے شہادت قلمبند کرائی ۔احد چیمہ کے وکیل انوار حسین نے گواہ سے جرح مکمل کی نیب پراسکیوٹر وارث جنجوعہ نے گواہ کو پیش کیا ۔نیب کی جانب سے احمد چیمہ کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے،احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں اور کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے، احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔