صدارت ختم ہوتے ہی ٹرمپ کو فوجداری مقدمات کا سامنا ہوسکتا
واشنگٹن : جنوری میں مدت صدارت ختم ہوتے ہی صدر ٹرمپ کو حاصل استثنیٰ بھی ختم ہو جائیگا، جس کے بعد انہیں متعدد فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی پہلے ہی صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیکس چوری، ٹیکس حکام، بینکوں اور بزنس پارٹنرز کو گمراہ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ دو خواتین کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزامات اس کے علاوہ ہیں۔