اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آ پس میں کوئی تعلق نہیں ہے، گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہار نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ہم ایل این جی کے چودہ کارگو لے ہی نہیں سکتے بلکہ ایک سال کے اندر ہم4.5 چار اعشاریہ پانچ ملین ٹن کے حساب سے بارہ ہی کارگو خرید سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معائدہ کیا، اس معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا گیا، ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نے ا?رایل این جی پلانٹس کو فیول نہ ملنے کی وجہ سے پیسے نہیں کاٹے بلکہ گھریلوسطح پرگیس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کاذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید وضاحت کی کہ سردیوں میں آنے والیگیس بحران کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک اینکر نے حکومت کے خلاف منظم مہم چلا کر بدنام کرنیکی کوشش کی جبکہ امیں نے اینکرکو بارہا وضاحت دینے کے لیے رابطہ کیا مگر میرا مؤقف اور حقائق نہیں لیے گئے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ میں نے مذکورہ اینکرکو نیوٹرل صحافی اورماہرین کی موجودگی میں اپنی دو شرائط گفتگو کے دوران ٹوکہ نہیں جائیگا، رخ کو دوسری طرف نہیں موڑا جائیگا کے ساتھ پروگرام کرنے کی پیش کش بھی کی ہے