سری نگ:بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میںگزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا شہری اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ۔کشمیرمیڈیاکے مطابق تجمل محی الدین نامی ایک شہری بڈگام کے علاقے گوطہ پورہ میں اپنے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا۔ اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خا لق حقیقی سے جا ملے ۔