وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ رعوشن کے متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ریلیف، میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے ریسکیو آپریشن فوری شروع کرنے میں کمانڈر ایف سی این اے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بروقت اطلاع ہونے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوا جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈی سی آفس غزر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے دئیے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ وزیر اعلی ڈپٹی کمشنر غزر کو دریا سے ملحقہ آبادیوں میں بھی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ رعوشن متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ریلیف فراہمی کے احکامات دیئے