پاکستان مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مصری وزیرخارجہ سامح شکری سے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مصری وزیرخارجہ سامح شکری سے ملاقات

 

اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہناتھا کہ پاکستان، مصر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور مصر کے مابین یکساں مذہبی اور تہذیبی اقدار کے تعلقات کو مزید مستحکم کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان پارلیمانی اور علمی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،ہماری پارلیمنٹ میں پاک مصر فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے متحرک ہے۔

اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلاناہماری ترجیح ہے،شاہ محمود قریشی

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قرشیی نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارےملک کاسرمایہ ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلاناہماری ترجیح ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کوبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے،وزیراعظم چاہتےہیں اوورسیز پاکستانیوں کوسہولیات فراہم کی جائیں ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سےمطمئن تھی اس لئے پاکستان آئی،میچ سے کچھ لمحات قبل کہا گیا سیکیورٹی خدشات ہیں،سیکیورٹی اداروں کوکوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.