وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان اور ضلع لسبیلہ رکن صوبائی اسمبلی و مشیر برائے پارلیمانی سیکریٹری سیاحت و ثقافت بلوچستان نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی کی کاوشوں سے ضلع لسبیلہ کے تحصیل کنراج میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان اور ضلع لسبیلہ کے پاکستان مسلم لیگ ن سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی مشیر برائے پارلیمانی سیکریٹری سیاحت و ثقافت بلوچستان نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی کی کاوشوں سے محکمہ ہیلتھ لسبیلہ اسٹیٹ لائف انشورنس اور ضلعی انتظامیہ پی پی ایچ آئی و لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ نے ضلع لسبیلہ کی تحصیل کنراج میں حالیہ صورتحال پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
واضع رہے کہ وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان کی ہدایت پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی پاکستان نے محکمہ صحت لسبیلہ کے تعاون سے باقاعدہ کیمپ میں مریضوں کے چیک اپ کا آغاز کیا یہ میڈیکل کیمپ مزید دو دن تک تحصیل کنراج کے مختلف علاقوں میں قائم کیا جائے گا ۔مریضوں کا ماہر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا اور مریضوں کو فری ادویات دی گئیں میڈیکل کیمپ کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے دورہ کیا میڈیکل سہولیات کا جائزہ لیا۔