چیئر مین یو سی پشین ثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور صوبے کی ترقیاتی کیلئے ٹیکسائل اورصنعتیں لگائے تاکہ صوبے سے غربت ختم اورنوجوانوں کوروزگار مل سکے ۔
یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوںنے کہاکہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں کپاس کی کاشت ہورہی ہے اور صوبے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کاٹن کی پیدوارمیں پاکستان میں پہلے نمبرپر ہے لیکن صوبے میں ٹیکسائل نہ ہونے کی وجہ سے زمیندار یہ کاٹن دوسرے صوبوں میں لیکرفروخت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صوبے میں صنعتیں لگانے ڑ*کے احکامات جاری کریں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسرآسکیں اور صوبہ ترقی کرسکے۔انہوں نے حکومت صوبے میں صنعتیں لگانے کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرے تاکہ لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کرسکیں۔