کوئٹہ، غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ایس پی ٹریفک سٹی سرکل شبانہ حبیب کی نگرانی میں ریلوے سٹیشن پر دوران چیکنگ 11 رکشوں کو سیکشن 115 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔

جبکہ 11 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کیا گیا۔ علاوہ ازیں 36 پرانے رکشہ پرمٹ بھی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے قبضے میں لے لئے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن نے تمام رکشہ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے رکشے کا پرمٹ جلداز جلد کمپیوٹرائزڈ کریں تاکہ غیر قانونی رکشوں کے نشاندہی ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.