سرانان کیسکو نے تحصیل حرمزئی کے صارفین کا جینا محال کردیا

سرانان(آن لائن) کیسکو نے تحصیل حرمزئی کے صارفین کا جینا محال کردیا دن بھر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے کیسکو حکام بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکاہے یہ بات جمعیت علماء اسلام تحصیل حرمزئی کے امیرمولانا سید عبدالکریم آغا،نائب امیرمولانا احسان اللہ سرپرست سید عزیزاللہ آغا ملک علاوالدین ،حاجی طور مولانا عزیزاللہ جنرل سیکرٹری شمس اللہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری برات شاہ آغا ،اطلاعات سیکرٹری سید عصمت اللہ آغا ،عبدالباسط ،قاری احمد ،مفتی شبیر،عبدالولی عبدالہادی ڈاکٹر صادق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے حرمزئی کے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے واپڈا نے یہاں کے غریب عوام پر ظلم کا طوفان برپا کردیا تحصیل حرمزئی کے تمام گاؤں کو صرف رات کے وقت چندگھنٹے بجے بجلی دینا کہاں کا انصاف ہے ہمیں رات کے نہیں دن کے اوقات میں بجلی چاہیے، رات کے وقت کے بجلی کاکوئی فائدہ نہیں، رات کو چند گھنٹے بجلی د ی جاتی جو کہ بالکل بے فائدہ ہے تحصیل سرنان کے عوام پر دن کے وقت بجلی بالکل بند کردیا گیا جو کسی ظلم سے کم نہیں ہیںبجلی کی بحران نے عوام کو ذہنی اذیت سے دوچار کیا ہے وولٹیج میں کمی بیشی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ردوبدل کا خاتمہ کرکے دن کے وقت عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے بیان میں مزیدکہاہے ہے کہبجلی کی آنکھ مچولی سمیت طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود تحصیل حرمزئی میں 17 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تحصیل حرمزئی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کی حالات غیر ہوگئی ہے رات کو چند گھنٹے کی بجلی وہ بھی آنکھ مچولی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی نظر ہوجاتی ہے تحصیل حرمزئی وہ واحد علاقہ ہے جہاں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے بجلی کی شدید بحران کے باوجود کیسکو حکام نے مکمل خاموشی اختیار کیا ہوا ہے ،بجلی کی بدترین بحران نے کاروبا ر ،سرکاری اداروں ، اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور طبقے کو شدید متاثر کیا ہوا ہے،ٹرانسفارمر کا جلنا معمول بن گیا ہے لوگ چندہ جمع کرکے اپنی مدد آپ کے بھاری رقم کے عوض ٹرانسفارمر کی مرمت کرواتے ہیں ،اس کے باوجود کیسکو حکام تحصیل حرمزئی کے عوام کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام اور بے بس نظرآرہاہے ہم کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورحال کا نوٹس لے کر گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.