:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی آئی اے پی) نے مسافروں کی رہنمائی کے لئے ڈومیسٹک ڈیپارچر بریفنگ ایریا میں دوسرا کیو آر کوڈ ایپلی کیشن متعارف کرایا ہے۔منگل کو ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ سروس تمام مسافروں کے لئے مفید ہے خاص طور پر خصوصی ضروریات رکھنے والے مسافروں کے لئے۔
کیو آر کوڈ کے ذریعے مسافر ایک انٹرایکٹو نقشے تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو چیک ان کاؤنٹرز، لاؤنجز، واش رومز، کھانے پینے کی جگہوں، نماز کے لئے مختص مقامات اور معذور افراد کے لئے خصوصی سہولیات جیسے اہم مقامات کی تلاش کو آسان بناتا ہے۔ یہ اقدام پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے مسافروں کے لئے سفر کو آسان سے آسان تر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔