کارروائی کے دوران موقع سے ہینڈ گرنیڈ سمیت کلاشنکوف اور خالی خول بھی ملے ہیں، پولیس
پشاور: بڈھ بیر میں پولیس کی جوابی فائرنگ میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم مارا گیا۔ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم ہلاک ہوگیا، بڈھ بیر پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس ٹیم مجرم کو گرفتار کرنے کے لئیپہنچی تو مجرم اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گئی، اور جوابی فائرنگ میں مجرم صدام حسین ولد محمد افضل لگ کر ہلاک ہوا ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک اشتہاری مجرم تھانہ سربند، تھانہ انقلاب، تھانہ رحمان بابا، تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ بڈھ بیر پولیس کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا، کارروائی کے دوران موقع سے ہینڈ گرنیڈ سمیت کلاشنکوف اور خالی خول بھی ملے ہیں، پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہ