مسئلہ کشمیر پر مسلسل حمایت، وزیر خارجہ کا ترکی سے اظہار تشکر

0 129
 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سہ ملکی اجلاس کے ذریعے افغان امن عمل کی رفتار تیز کرنے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مسئلے پر مسلسل حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ترکی کے دو روزہ دورے کے اختتام پر روانگی سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کی حمایت پاکستانیوں اور کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان، افغانستان اور ترکی پر مشتمل تین ملکی وزرا کے اجلاس میں شرکت کرنا بھی تھا۔ دو روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ نے ترک اور افغان ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیلئے ملاقاتیں بھی کیں۔

انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اعلیٰ سطح کی سٹرٹیجک تعاون کی کونسل کے آئندہ اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جس میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شرکت کریں گے۔

افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں انہوں نے ویزے کا مسئلہ اور معمولی جرائم پر افغانستان میں زیر حراست پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.