بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، بعض مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان

 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام کے اوقات میں بعض علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، موسی خیل، سبی، بولان اور گردونواح میں تیز آندھیوں اور بارش کا امکان ہے، جبکہ کوہلو، بارکھان، خضدار، آواران، لورالائی، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق:

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38°C

قلات میں 33°C

زیارت میں 27°C

ژوب میں 37°C

سبی میں 46°C

تربت میں 44°C

نوکنڈی میں 45°C

چمن میں 39°C

گوادر میں 35°C

جیوانی میں 34°C ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، خصوصاً وہ علاقے جہاں تیز ہوائیں اور ممکنہ بارشیں متوقع ہیں

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.