کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر دھماکا

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکا ہوا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

 

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم ہلاکتوں سے متعلق ابھی ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں اور اس حوالے سے ہم جلد مزید معلومات فراہم کریں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل دھماکے کی تفصیلات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جب کہ یہ واقعہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر رونما ہوا ہے جہاں پر سیکیورٹی کے فرائض برطانوی فوج انجام دے رہی ہے اور یہ ان چند گیٹوں میں سے ایک ہے جسے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیردفاع نے کہا کہ دھماکا ایبے گیٹ کے باہر ہوا ہے جہاں ہماری فوج سیکیورٹی دے رہی ہے تاہم ہمارے پاس دھماکے  کے نتیجے میں برطانوی فوج کے جانی نقصان کی کسی قسم کی اطلاعات نہیں ہیں۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.