لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندئو انتہا پسند لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی کشی کی دھمکیوں پر عالمی برا دری کو نس ٹس لینا چا ہئے ۔ اپنے ٹو ئٹر پیغا م میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں کو ہندوستان میں ایک حالیہ ‘‘نفرت آمیز تقریر’’ کے دوران ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کی نسلی کشی کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میںمودی کے فاشسٹ آلہ کار کے تحت ہندوستان میں افراتفری کا سلسلہ جاری ہے۔