نئی دہلی:بھارت میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابا بھارت میں کمپنیوں نے مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ پٹرول 99.11 روپے اور ڈیزل 90.42 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 98.61 اور ڈیزل 89.87 تھی۔