امریکہ: راک فورڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، 3 زخمی
واشنگٹن : امریکی شہر راک فورڈ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
ریاست کی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں سے واقعے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایات کی ہے۔
واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے پیش آیا، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، حکام کے مطابق حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا۔
راک فورڈ کے میئر ٹام مکنمارا نے واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے ہلاک اور زخمیوں کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے عوام سے مہلت دینے کی اپیل کی۔