پشین 27 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کو متحرک کردیا گیا ہے،ضلع کے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران اور تحصیلداران کو گرانفروشی اور صفائی سھترائی کا خیال نہ رکھنے اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پردکانداروں کو جرمانے لگائے جائیں،اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اور کسی کو ناجائز منافع حاصل کرنے اجازت نہیں ہے،انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر دوکانداروں،قصائیوں،پھل و سبزی فروشوں،دودھ فروشوں اور نانبائیوں کی دکانوں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا کریں،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں،معیار اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے،اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجر حضرات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،جبکہ ڈپٹی کمشنر منصور قاضی کی جانب سے دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کی سختی سے پابندی کریں،گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں انجمن تاجران،فلور ملز مالکان،نانبائی یونین اور قصائی یونین کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ کاروباری برادری نے بھر پور شرکت کی۔