:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی ایک اور کامیابی پی آئی اے کا طویل عرصے سے معطل ائیربس طیاروں کا کمپوننٹ سپورٹ پروگرام (سی ایس پی) دوبارہ بحال ہو گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سی ایس پی کی بحالی سے پی آئی اے کی ائیربس بیڑے کی دیکھ بھال اور مقررہ پروزوں کا جلد از جلد حصول ممکن ہوجائے گا، سی ایس پی پروگرام سے ائیربس بیڑے کی دستیابی اور پی آئی اے کے شیڈول کی ریلائبیلیٹی حاصل ہوگی۔پی آئی اے محفوظ، معیاری، اور قابلِ اعتماد سفری تجربے کے وعدہ کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے،
جو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی آپریشنل اور مالی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔حال ہی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے بیڑے میں 11ویں ایئربس A320، رجسٹریشن AP-BOM، شامل کر لی ہے، جو نئے انجنوں اور جدید سہولیات سے لیس ہے۔ یہ اہم پیش رفت نہ صرف پی آئی اے کے نیٹ ورک کو وسعت دے گی بلکہ مسافروں کو مزید آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ترجمان نے بتایا کہ ایئربس A320 کو جدید پینٹ جاب اور کیبن کی مکمل تزئین کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو ایئرلائن کے بیڑے کو جدید بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید برآں، طویل عرصے سے غیر فعال بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی جلد سروس میں واپس لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
پی آئی اے نے اندرونِ ملک پروازوں پر انٹرنیٹ خدمات متعارف کروا کر مسافروں کی سہولت میں اضافہ کیا ہے اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے 90 فیصد ریگولیرٹی ریٹ کا ہدف مقرر کیا ہے۔یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایک اے ایس اے) کی کلیئرنس کے بعد، پی آئی اے 10 جنوری کو بوئنگ 777 کے ساتھ یورپ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے، جن کی بکنگ پہلے ہی کھل چکی ہے۔ یورپی آپریشنز کی بحالی پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر مضبوط واپسی اور ترقی کے عزم کا مظہر ہے۔