ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ اس سانحے نے پوری دنیا کو سوگوار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

پاکستان کے عوام اس المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہیں۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں جنوبی کوریا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.