:فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سفارت خانہ اس مقصد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان مشن پیرس میں کھلی کچہری میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر انہوں نے موثر قونصلر خدمات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے پر توجہ مرکوز کی۔ پاکستانی سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سفارت خانہ اس مقصد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔