کل جماعتی حریت کانفرنس کی بھارتی کے ظالم اقدامات کی شدید مذمت
اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کی صبح ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے جس کے بعد 24 گھنٹوںمیں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی کے ظالم اقدامات کی شدید مذمت کی ہے‘اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعرات کی صبح ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے جس کے بعد 24 گھنٹوںمیں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی کے ظالم اقدامات کی شدید مذمت کی ہیفوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوجیوں نے بد ھ کی شام ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے