’’پورا چاند‘‘،مہوش کے مداح پوسٹ پروضاحت مانگنے لگے
لاہور ( لیڈی رپورٹر سے ) مہوش حیات نے ’’پورے چاند‘‘ پرعجیب اندازمیں تبصرہ کیا ہے ۔ مہوش حیات نے اپنی ایک دلکش تصویرسوشل میڈیا سائٹس کی زینت اپنی پوسٹ کے کیپشن میں چاند کے حوالے سے معروف مصنف لی سینٹ جاہن کا قول بھی لکھا کہ جس کا استعمال اپنے دفاع میں کیا جاتا ہے جب آپ تنقید کی زد میں ہوں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ’’فل مون‘‘ کا استعمال بھی کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہواکہ وہ چاند پرتبصرہ کررہی ہیں یا اپنا دفاع کررہی ہیں یا خود کو چاند سے تشبیہ دے رہی ہیں ۔مداح اداکارہ سے پوسٹ کی وضاحت طلب کررہے ہیں ۔