آل تفتان بس کوچز ٹرانسپورٹرز الائنس کا پرامن احتجاج آٹھویں روز بھی جاری

آل تفتان بس کوچز ٹرانسپورٹرز الائنس کا پرامن احتجاج آٹھویں روز بھی جاری
ٹرانسپورٹرز وفد کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی
تفتان(یو این اے) آل تفتان بس کوچز ٹرانسپورٹرز الائنس کی جانب سے پرامن احتجاج آج آٹھویں روز بھی جاری رہی جبکہ ڈی سی چاغی میرعطاالمنعم محمدحسنی کی جانب سے بار بار رابطہ کر نے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور بلوچستان سے بامقصد مذاکرات کرانے پر ٹرانسپورٹرز نمائندہ وفد جسمیں آل پاکستان بس ٹرانسپوٹ یونین کے سربراہ حاجی میردولت علی لہڑی، چیرمین تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین میر محمود خان بادینی ، صدر آل تفتان کوچز ٹرانسپورٹ حاجی ملک شاہ جمالدینی ، جنرل سیکرٹری حاجی عبد المالک محمدحسنی ،سینئررہنماں حاجی اللہ بخش بادینی ،حاجی خدائیداد شاہوانی ،حاجی میراحمدسمالانی حاجی بلال محمدحسنی عبد القدوس رخشانی حاجی طاہر خان محمدحسنی شامل تھے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور سے ملاقات کی اپنے مسائل خصوصا تفتان رائیفلز نوکنڈی اور دالبندین رائیفلز دالبندین اور پدگ میں بند مسافر کوچز کی ریلیز اور جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر چیک کے بہانے مسافر بردار کوچز کوروکھنے جیسے مشکلات سے متعلق اپنے مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا مسائل کو فوری حل کرانے اور چیکنگ کے طریقہ کار کو درست کرانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی مکمل یقین دہانی کرائی جس پر ٹرانسپورٹرز نے نیک شگون قرار دیا جبکہ ٹرانسپورٹرز اپنے آئندہ اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، جسکا دارومدار مطالبات پر عمل درآمد پرہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.