کوئٹہ۔۔۔۔
خزانہ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسیشن بلوچستان کے صوبائی صدر رفیع کاکڑ، سیکرٹری جنرل غلام نبی شاہوانی، چیئرمین حاجی ارشد گجر اور سرپرست صغیر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں وکلا کے رویہ کے خلاف ڈی سی آفس، تحصیل آفس، رجسٹرار آفس اور بندوبست آفس میں جاری قلم چھوڑ ہڑتال کی پرزور حمایت کا اعلان کیا ہے۔بیان میں مزید کہا کہ چند وکلا نے اپنے ذاتی عزائم حاصل کرنے کے لئے کالے کوٹ کا سہارا لیا ہے اور غیر قانونی عزائم پورے نہ ہونے پر محکموں میں جا کر دھمکیاں دینا معمول بن گیا ہے۔ وکلا کا رویہ اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے۔ لہذا تمام محکموں کی یونین و ایسوسیشن مل بیٹھ کر اس پر جامع فیصلہ تیار کرے۔وکلا کا نامناسب رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، لاھور میں ڈاکٹروں اور مریضوں پر حملہ، پنجاب میں سول ججوں پر حملہ اور پولیس پر حملے ہمیشہ اخباروں اور نیوز چینلز کی سرخی بنے رہے ہیں۔ خزانہ آفسسز میں بھی وکلا کا غیر اخلاقی رویہ معمول بن چکا ہے۔ لہذا ہم باقی محکموں کو بھی دعوت دیتے ہیں کے خلاف ریونیو عملے کے جاری احتجاج کی پرزور حمایت کرتے ہوۓ اس کا حصہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وکلا اپنی غلطی کا ازالہ نہیں کرتی خزانہ آفس وکلا کو اسٹامپ
جاری نہیں کرے گا بلکہ اس احتجاج کو صوبائی صتیح تک جانے کا بھی حق محفوظ رکھتی ہے۔
خزانہ اینڈ اکاونٹس ایسوسی ایشن نے احتجاجا وکلاء کو اسٹامپ پیپر جاری کرنے سے انکار کردیا