وکلاءکے ایجنٹ ہونے کے ثبوت کسی بھی فورم پر پیش کرنے کو تیار ہیں۔,,,تحصیلدار نائب تحصیلدار و پٹوار,خزانہ و اکاونٹس ایسوسی ایشن

تحصیلدار و نائب تحصیلدار و پٹوار اور خزانہ و اکاونٹس ایسوسی ایشن کی ایکشن کمیٹی کاایک اہم اجلاس چیئرمین محمد علی درانی منعقدہوا جس میں چند وکلاءکے غیراخلاقی رویہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس ،تحصیل کوئٹہ ،بندوبست اور رجسٹرار آفس میں جاری قلم چھوڑ ہڑتال پر غورو خوض کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے قلم چھوڑ ہڑتال میں 4دسمبرتک توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں قلم چھوڑ ہڑتال کا دائرہ ضلع پشین ،پنجگور،زیارت،تحصیل مسلم باغ ،دشت،مچھ اور ڈھاڈرتک بڑھادیا گیا 4دسمبر تک اگر جائزمطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دوسرے مرحلے میں قلم چھوڑ ہڑتال کا دائرہ پور ے صوبے تک وسیع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ خزانہ آفس کوئٹہ اور پشین بھی 4دسمبر تک قلم چھوڑ ہڑتال کا حصہ رہیں گے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر چند وکلاءکی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور سب رجسٹرار کوئٹہ کے خلاف غیراخلاقی زبان اور الزامات عائد کرنے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ وکلاءکے پاس ایسا کوئی لائسنس نہیں جس میں انہیں اجازت دی گئی ہے کہ وہ کسی ذمہ دار شخص یا سرکاری آفیسر کی کردار کشی کرے اجلاس میں کہا گیا کہ وکلاءکی جانب سے جو الزامات عائد کئے گئے ہیں اگر ان کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں جبکہ ہم رجسٹرار آفس میں غیراخلاقی زبان اور رویہ اختیار کرنے والے وکلاءکے ایجنٹ ہونے کے ثبوت کسی بھی فورم پر پیش کرنے کو تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.