صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوکی زیر صدارت پاک افغان بارڈر باڑ کی تنصیب سے متعلق جائزہ اجلاس قلعہ عبداللہ بمقام چمن میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں باڑ کی مکمل و بروقت تنصیب اور فوری نوعیت کے عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں پچھلے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں باڑ سے متعلق ممکنہ معاشی اثرات اور منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفینگ دی گئی. اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈ سے برگیڈیئر واجد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس کرنل راشد، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ ، ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ جاوید مینگل، شہباز حسین ،عمیر بٹ سید فاروق شاہ ،اور صوبائی محکموں کے انتظامی و متعلقہ ڈویژنل انتظامیہ ،پولیس، کے علاوہ دیگر صوبائی اداروں کے عسکری و اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔