سابق صوبائی وزیر خزانہ میر خالد لانگو کی قیادت میں وفد کی ووڈھ آمد ،بزرگ قوم پرست رہنماءسردار عطاءاللہ خان مینگل کے انتقال پر سردار اختر جان مینگل سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ سابق صوبائی وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو کی قیادت میں وفد نے مینگل کوٹ جاکر بلوچ قومی رہبر وبزرگ قوم پرست رہنماءسردار عطاءاللہ خان مینگل کے انتقال پر بی این پی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل ، سردار اسد جان مینگل اور سردار زادہ میر گورگین مینگل سمیت مینگل قبیلے کے معتبرین بی این پی کے رہنماﺅں و کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سردار عطاءاللہ خان مینگل کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے بلوچ قومی رہبر وبزرگ قوم پرست رہنماءسردار عطاءاللہ خان مینگل کو ان کی طویل سیاسی جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔