ایف سی کے زیراہتمام یوم دفاع کی تقریب

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رہنماوں نے افواج پاکستان کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 1965ءکی جنگ کو یاد رکھے، یہ قوم سرفروشوں کی قوم ہے جن کے جوش و جذبے کے سامنے گولہ بارود کچھ نہیں، بھارت اپنا قبلہ درست کرے اور کوئی ایسی غلطی کرنے کی جرات نہ کرے کہ اس کا نام ہی صفحہ ہستی سے مٹ جائے، قوم کا بچہ بچہ دفاع پاکستان کیلئے مرنے کو تیار ہے ، کربلا وطن کے دفاع اور اسلام کی بقا کا درس جاوداں ہے،آرمی چیف نشان حیدری کو فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کریں یہ بات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینئر ہادی عسکری ،سیکرٹری اطلاعات طارق احمد جعفری اور قاری غلام حسین نے پیر کو ہزارہ ٹاون میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اوراسکی ذیلی تنظیموں کے ذیراہتمام دفاع وطن حسینی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 65 19ءکی جنگ کے شہداءہمارے قومی ہیرو ہیں 65کی جنگ میں ہم نے قومی اتحاد اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا اور دوران جنگ ہر محب وطن پاکستانی کو ایک ہی فکر تھی کہ ایسے دشمن کا سامنا کرنا ہے او ر اس کو شکست دیناہے پاک فوج ملکی دفاع، سلامتی اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے عظیم قربانیاں دے رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کا ہر فرد پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اورسرحدوں کی حفاطت کیلیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ وطن سے وفاداری اور حسین کی عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی اور اس کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اورشہریوں کو دھماکوں کا نشانہ بنارہے ہیں گزشتہ روز ایف سی اہلکاروں پر خود کش حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک دشمن عناصرسیکورٹی فورسز اورعوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔ انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پرنشان حیدری کی بحالی کا اعلان کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.