کوئٹہ : بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے بارکھان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی زلزلے کا مرکز بارکھان سے 41 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔