کوئٹہ گرڈاسٹیشن میں اچانک آگ لگ نے سے تمام فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی :کیسکو

کوئٹہ:16نومبر2021۔۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ منگل16نومبر کو تقریباً 3بجے سہ پہرشیخ ماندہ  گرڈاسٹیشن کوئٹہ کے انکمنگ اور 11کے وی پینلز میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں KV 132شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے تمام فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ جن میں 11کے وی ائیرپورٹ،پی اے ایف، داریم، چشمہ، دوستین،نوحصار، خروٹ آباد، ریگی، جبل نور، ایف سی،ویسٹرن بائی پاس،  تکتو، آئی ٹی یونیورسٹی،کڈنی سنٹر،اغبرگ،گارڈن ٹاون،عمر، واسا، سی ٹی ایس، ایگری کلچر کالج اور نیو عالم خان فیڈرزشامل ہیں۔تاہم فائربریگیڈکی جانب سے آگ پر فوری طورپرقابوپالیاگیا۔
ترجمان نے مزید کہاکہ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن(جی ایس او)،گرڈسسٹم کنسٹرکشن(جی ایس سی) اورپروٹیکشن اینڈانسٹرومینٹیشن (پی اینڈآئی) کی ٹیموں نے متاثرہ اِن کمنگ اور 11کے وی پینلز کی تبدیلی اور مرمت وبحالی کاکام ہنگامی بنیاد وں پر شروع کردیاگیا اور توقع ہے کہ بدھ کی شام تک مذکورہ ان کمنگ اور پینلزکی تبدیلی کاکام مکمل کرکے بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کردی جائے گی۔
دریں اثناء چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر محمدعارف نے شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کا معائنہ کیااور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مرمت وبحالی کاکام جلد مکمل کیاجائے تاکہ متعلقہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔ اس دوران چیف انجینئر(ٹی اینڈجی) محمداقبال بڑیچ، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی عبدالسلام مینگل،منیجر پروکیورمینٹ میر مجیب الرحمن مری اور ایکسئن ایس ایس اینڈٹی ڈویژنز عزیز اللہ رنداور ولی کاکڑ بھی موجود تھے۔
تاہم کیسکونے اس دوران 132کے وی شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن میں ان کمنگ اور11کے وی پینلز میں آگ لگنے کی وجہ سے متاثرہ فیڈروں کے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.