بلوچستان میں اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع: محکمہ داخلہ بلوچستان

کوئٹہ ( روزنامہ ہمت ) بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، قومی شاہراہ این 50پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 28چیک پوسٹوں کو کم کر کے 3کردیاگیا، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق ژوب، کچلاک سمیت تین مقامات پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں، چیک پوسٹوں کے خاتمے اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام سے وقت کی بچت اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی، صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں گے ۔واضح رہے ، وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھیاپنی پہلی اسمبلی تقریرمیں شاہراہوں سے اضافی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.