بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل محمد نعیم بازئی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل محمد نعیم بازئی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔

ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی اور سابق ڈی جی ابراہیم بلوچ کے اعزاز میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آصف خان، ڈائریکٹر لیگل جانان خان جعفر، ڈائریکٹر آپریشنز محمد اسحاق اور ڈائریکٹر رجسٹریشن اینڈ لائسنسگ شکیل احمد کے علاوہ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز و دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں بی ایف اے کے آفیسران نے سابق ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں بی ایف اے کا دائرہ کار صوبہ بھر کے 35اضلاع تک بڑھایا گیا جبکہ اس دوران اتھارٹی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ نئے ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ادارے کی ترقی و اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ابراہیم بلوچ کی کاوشیں و اقدامات قابل تحسین ہیں، میری اپنی ٹیم کے ہمراہ کوشش ہوگی کہ اتھارٹی کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لاؤں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ادارے میں جاری اصلاحات و بلوچستان بھر میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی و ملاوٹی اشیاء کے تدارک کیلئے بی ایف اے کے جاری مشن کو آگے بڑھائینگے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ابراہیم بلوچ کے تجربے سے ضرور استفادہ کریں گے۔ قبل ازیں سابقہ ڈائریکٹر جنرل ابراہیم بلوچ نے گزشتہ دو سال کے دوران بی ایف اے کے آفیسران و اہلکاران کی جانب سے دفتری امور کی بہترین انداز میں ادائیگی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ محمد نعیم بازئی کو ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.