ملک بھر کی طرح نصیرآباد میں سندھی ثقافت جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی

نصیرآباد:ملک بھر کی طرح نصیرآباد میں سندھی ثقافت جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی ، ڈھول کی تھاپ پر چھوٹے بڑے افرادجھوم اٹھے ٹوپی اجرک تن زیب کرکے شہر کے مختلف مقامات پر لوگ خوشی منانے لگے علاقے میں خوشی کا سماں سندھی ثقافت کے موقع پر نصیرآباد میں جاموٹ ہائوس سے جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سابق صوبائی وزیرمیر عبدالماجدابڑوکی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف روڈ زسے ہوتی ہوئی سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر پہنچی جہاں پرریلی کے شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیاریلی میں انجمن تاجران کے صدرتاج بلوچ، عبدالفتح ساسولی،بشیراحمد سولنگی ،پیرا میڈیکل کے نذیراحمدمستوئی، رئیس عبدالکریم ہانبھی،محمد اسماعیل ابڑو،گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدرمٹھاخان رند، مٹھاخان سیال سمیت بڑی تعدادمیں دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے سندھی ثقافت ٹوپی اجرک پہن کر ریلی میں شریک تھے ثقافت کے دن کے موقع پر شرکاء خوشی سے نہال تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرمیر عبدالماجدابڑو،جے کیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد وارث ابڑو،جویا قومی اتحاد کے میرسفرخان جویا،سولنگی قبیلے کے مقدم حاجی علی نوازسولنگی دیگرنے کہاکہ سندھی ثقافت ارض پاکستان کا تاج ہے، یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے آج کا دن نوجوانوں کا دن ہے جو عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔ ہمیں دنیا سے سیکھنا چاہئے کہ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی معاشرتی و معاشی نمو کا پلیٹ فارم کیسے بنایادنیا کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ ہم اپنے بزرگوں کی ثقافت کے وارث ہیں بلوچستان کے وسیع وعریض رقبے پر سندھی اقوام آبادہیں جوآج بھی سندھی ثقافت اسی جوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہیں ہم سب کو اس دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ملکراپنے علاقے وملک کی تعمیر وترقی میں اپنا مثبت کرداراداکریں گے تاکہ پاکستان کو ان ترقی یافتہ ممالک کی صفحوں میں کھڑاکرسکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.