زیارت اور کان مہتر زئی میں برف باری کی صورتحال

شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کی محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زیارت اور کان مہتر زئی میں برف باری کی صورتحال سے متعلق محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںبرفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیوں کی موجودگی یقینی بنائی جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ برف باری کے علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیاں موثر طور پر جاری رکھی جائیںزیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیںزیارت اور کان مہتر زئی میں خیمے اشیا خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںبرفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیوں کی موجودگی یقینی بنائی جائے کسی بھی ا یمرجنسی کی صورتحال میں بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.