بیلہ ایچ بی ایل فانڈیشن کے زیر تعاون اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح

بیلہ: ایچ بی ایل فانڈیشن کے زیر تعاون اور ایم اے ایل سی کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی راہنما سابق ڈسٹرکٹ واس چیرمین قادر بخش جاموٹ ایچ بی ایل فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عابد رفیق غازی ایم اے ایل سی کے صوبائی کوآرڈی نیٹر صدیق جعفر اور ایم ایس سول اسپتال بیلا ڈاکٹر عبدالحکیم موندرہ نے بدھ کے روز فتہ کاٹ کر باقاعدہ کیمپ کا افتتاح کیا سول اسپتال بیلا میں منعقدہ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب میں حبیب بینک لمیٹڈ فانڈیشن کی سینئر پروگرام منیجر سماویہ اصغر ایم اے ایل سی کے اسسٹنٹ منیجر شہزاد احمد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق وائس چیئرمین انور بدل بلوچ لپروسی انچارج محمد امین جاموٹ ڈاکٹر زین رونجھو ڈاکٹر عبدالغفور رونجھو عمر نمانی رونجھہ عوامی پریس کلب بیلا کے صدر صادق کھوسہ جنرل سیکرٹری سینئر صحافی یوسف راہی پرویز یوسفزئی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی معزز مہمانان بلوچستان عوامی پارٹی کے راہنما قادر بخش جاموٹ عابد رفیق غازی و دیگر نے فری آئی کیمپ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا بعدازاں قادر بخش جاموٹ نے ایچ بی ایل فانڈیشن کے مہمانوں کو تحائف پیش کیئے اور کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور ایچ بی ایل فانڈیشن اور ایم اے ایل سی کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا واضع رہے کہ کیمپ کے انعقاد میں لپروسی بلینڈرز کنٹرول پروگرام ہلتھ ڈپارٹمنٹ بلوچستان کا بھی تعاون شامل ہے فری آئی کیمپ میں بوائے اسکاٹس بیلا کے ھیڈ سید محمود شاہ ایمرجنسی ریسپونس ٹیم اور اسکاٹس کے دستے کے ہمراہ موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.