ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی

اسلام آباد: ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ (کل) پیر سیاسلام آبادٹینس کمپلیکس، اسلام آباد شروع ہو گی اور چیمپئن شپ کا افتتاح سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے، گذشتہ روز چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور چیمپئین شپ کو احسن طریقے سے منانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تقریبا 200سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں دس مختلف کیٹیگری کے مقابلے ہونگے، جس میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، بوائزانڈر۔18، گرلز انڈر۔18،بوائز انڈر۔14، بوائز اینڈ گرلز انڈر۔12،بوائز اینڈ گرلز انڈر۔10، ویٹرن 45سال سے زائد اور ویٹرن 60سال سے زائد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑی 12 دسمبر کو اسلام آباد پہنچنا شروع ہوں گے اور اس ایونٹ میں 10لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.