کوئٹہ : بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں طبی آلات و مشینری کی فراہمی کے سلسلے میں اجلاس سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کی صدارت میں محکمہ صحت بلوچستان کے کانفرنس روم میں ہوا۔
جس میں چیف پلاننگ آفیسرغلام رسول زہری ، پلاننگ آفیسر ڈاکٹر شاہ کاکو، پرنسپل لورالائی میڈیکل کالج پروفیسر شمس بازئی ،پرنسپل مکران میڈیکل کالج پروفیسر روف شاہ ، پراجیکٹ ڈاریکٹر لورالائی کلیم اللہ بازئی ، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر ، ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل ، ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر فہیم خان ، چیف ایگزیکٹیو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز زپروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، انچارج آپریشن سیل ڈاکٹر غلام مصطفی اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔:
اجلاس میں بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں طبی آلات و مشینری کی بروقت فراہمی کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ضلعی سطح پر جدید طبی سہولیات کی فراھمی کے لیے میڈیکل کالجز کی فعالیت کے لیے اقدامات جاری ہے۔میڈیکل کالجز کی فعالیت سے کوئٹہ کے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ نہ صرف کم ہو گا بلکہ بلوچستان کے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولیات میسر ہو گی۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آٖ چیسٹ ڈیزیز ز، بلوچستان انسٹییٹیوٹ آف چالڈ ڈیزیز ،بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف سایکٹری ، بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نفرالوجی یورالوجی ، شیخ زید ہسپتال کوئٹہ ، شہید محترمہ بینظیر ہسپتال کوئٹہ ، ہیلپر ہسپتال کوئٹہ ، جام قادر ہسپتال حب ، ٹیچنگ ہسپتال چمن ، ژوب اور پنجگور کے سربراہان کو پی ایم سی کے آنے والے وزٹ کے لیے تمام ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔