سرینگر: بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، دو روز میں5 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے جموں کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ بجبہاڑہ علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا ہے۔ جبکہ گزشتہروز چار کشمیری نوجواں کو شہید کیا گیا تھا ، اس طرح گزشتہ دو روز میں 5 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی ہیں۔