کوئٹہ سائنس کالج بم دھماکے میں ہونے والے شہدا کے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

کوئٹہ : سائنس کالج بم دھماکے میں ہونے والے شہدا کے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران قونصلیٹ قونصل جنرل حسن درویش، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سید نقی زادہ واقفی اور دیگر وفد، امارت اسلامی افغانستان قونصلیٹ جنرل قونصل مفتی گل حسن، جامعہ مفتاح العلوم کے مہتمم شیخ الحدیث مولاناعبدالباقی، پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین حاجی خدائے دوست،کاکڑمفتی رحمت اللہ خلجی کے قیادت میں کچلاک کے قبائلی قائدین چمن تحصیل کے امیرحاجی فیض اللہ خواجہ زئی کے قیادت میں چمن کے عہدیداران مولانا قاری عبدالرشید ہزاروی، قاری عبدالباقی ڈی ایس پی عاصم، ایس ایچ او گوالمنڈی نصیر قبائلی مشر حاجی سرور لونی ابراہیم کاسی زیارت کے ا میرمولوی عبدالمالک اندڑکے قیادت وفدژوب سے اخترجان غوریزی کے قیادت میں وفدکے علاوہ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے تمام اضلاع کے امرا اور زمہ داران نے سائنس کالج سانحہ میں ہونیوالی شہدا کی شہادتوں پر جمعیت علمااسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی مولانامحمودالحسن قاسمی قاری مہراللہ مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی حاجی حیات اللہ کاکڑعبیداللہ حقانی مولوی رحمت اللہ حقانی سالارعبدالولی عبدالرحیم صباامین اللہ سمیع اللہ اور دیگرقائدین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں ہم آپ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں بیگناہ انسانوں پر دھماکے درندگیت اور وحشیت کا انتہا ہے سامراجی قوتیں امن تباہ کرنے کی درپے ہیں ان سازشوں کی قلع قمع کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا اسلام نے ہمیں امن رواداری، محبت اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں نت نئی سازشی تھیوریاں گھڑی جارہی ہیں دشمن قوتوں کے آلہ کار ملک کو بدامنی کی آگ کی طرف دھکیل رہے ہیں عالمی طاقتیں اپنی شکست و ریخت کا بدلہ لیے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی اور مذہبی جماعتیں امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے اورقیام امن کے لیے آگے بڑھے صوبائی حکومت اس المناک اور دلخراش واقعہ کی تحقیقات جلدازجلد کیا جائے اور دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔ انہوں نے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی اورزخمیوں کے صحت یابی کیلئے دعاکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.