دکی:بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرائبل کول ایریا میں مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے کوئلہ کان کے انجن ڈرائیور کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ ایس ایچ او دکی انور جلالزئی کے مطابق گزشتہ روز ٹرائبل کو ل ما ئنز کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کان کے انجن ڈرائیور لوط الرحمان ولد ملا عبدالرشید قوم ہوتک سکنہ افغانستان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جان بحق انجن ڈرائیور کی لاش کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے آبائی وطن افغانستان روانہ کردیا گیا ہے واقعہ کے خلاف کوئلہ کانکنوں نے احتجاج کام بند کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ایس ایچ او کے مطابق واقعہ بظاہر چوری کی واردات معلوم ہوتی ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ٹھیکیدار عبدالمجید ناصر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔