حب، بلوچستان کے علاقے حب میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حب چوکی گڈانی موڑ کے قریب بس کی ٹکر سے 45سالہ محمد ندیم ولد بشیر احمد جاں بحق جبکہ 32سالہ محئی الدین ولد بشیر احمد زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال حب منتقل کردگیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔